(ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس کا محمد رضوان پر طنزیہ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران لٹن داس کی محمد رضوان سے متعلق گفتگو نے نئی بحث چھیڑ دی۔ لٹن داس نے محمد رضوان کی شہرت پر متنازع ریمارکس دیے۔
لٹن داس نے دوران میچ ساتھی کھلاڑی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کی اپنے ملک میں ساکھ پہلے سے ہی خراب ہے، اگر رضوان شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوگئے تو ملک واپس نہیں جا سکیں گے۔
Litton Das on Stump mic -
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) May 12, 2026
He (Mohammad Rizwan) already has a poor reputation in his own country. If he tries to play aggressively and gets out, he may find it difficult to return home. #banvpak pic.twitter.com/kosudAxZU0
لٹن داس کو رضوان سے متعلق ریمارکس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔