جج کیجانب سے کیس  میں تاریخ ڈال دی گئی،یہ کیس سرے سے ہی نہیں بنتا،سلمان صفدر

جج کیجانب سے کیس  میں تاریخ ڈال دی گئی،یہ کیس سرے سے ہی نہیں بنتا،سلمان صفدر
کیپشن: جج کیجانب سے کیس  میں تاریخ ڈال دی گئی،یہ کیس سرے سے ہی نہیں بنتا،سلمان صفدر

ویب ڈیسک:  پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ یہ کیس سرے سے بنتا ہی نہیں،جج کی جانب سے آج کیس  میں تاریخ ڈال دی گئی ہے،اس کیس  کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی ہو گئی ہے ۔ اتنی دیر میں ہم دیگر کیسز کو دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ میں ضمانت اتنی اہم نہیں ہے جتنا توشہ خانہ میں بریت اہم ہے،یہ کیس سرے سے بنتا ہی نہیں،اڈیالہ جیل میں سماعت ہونی تھی جج صاحب نے فیصلہ دینا تھا،جج کی جانب سے کیس  میں تاریخ ڈال دی گئی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت تھی۔

سلمان صفدر  نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں پہلے ہی ضمانت ہو چکی ہے،بشریٰ بی بی کے کیس کی نسبت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس میں ہم زیادہ پر امید ہیں،سینئر پراسیکیوٹر نے دلائل دینے تھے لیکن کیس کی سماعت نہیں ہو سکی ،اس کیس  کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی ہو گئی ہے ۔ اتنی دیر میں ہم دیگر کیسز کو دیکھیں گے۔

Watch Live Public News