بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا شرمناک ریکارڈ برابر کردیا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا شرمناک ریکارڈ برابر کردیا
کیپشن: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا شرمناک ریکارڈ برابر کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے 83 اننگز کھیل کر بھی سنچری اسکور نہ کرکے ویرات کوہلی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابر اعظم نے 2023 میں نیپال کے خلاف آخری سنچری اسکور کی تھی، اور آج سری لنکا کے خلاف میچ میں 24ویں اوور کی پانچویں گیند پر 29 رنز بنا کر وینندو ہسارنگا کی گگلی پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے 29 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ان کی سنچری کے منتظر مداحوں کو مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

بابر اعظم کی یہ کارکردگی انہیں ویرات کوہلی کے برابر لے آئی ہے، جو 83 اننگز کھیلنے کے باوجود سنچری نہ بنا سکے تھے۔ اس فہرست میں سری لنکا کے سابق اوپنر سنتھ جے سوریا پہلے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 88 اننگز کھیل کر بھی سنچری اسکور نہیں کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی کو بھی سنچری بنانے کے لیے تین سال کا طویل انتظار کرنا پڑا تھا۔

Watch Live Public News