دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر
کیپشن: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 455 تک جا پہنچا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ریکارڈ کی گئی — راوی روڈ پر 855، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 742، ماڈل ٹاؤن میں 682 جبکہ ساندہ روڈ پر 618 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 12 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد اور ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی آلودگی کی صورتحال سنگین ہے — بہاولپور میں اے کیو آئی 620، ملتان میں 571، فیصل آباد میں 418 اور گوجرانوالہ میں 340 ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے جہاں اے کیو آئی 761 تک پہنچ گیا۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ شہریوں کے لیے صحت کا سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔

Watch Live Public News