آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم 7ویں نمبر پر، روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم 7ویں نمبر پر، روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار
کیپشن: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم 7ویں نمبر پر، روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ ویرات کوہلی ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم 2 درجہ تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 2، 2 درجہ بہتری کے بعد بالترتیب 11ویں اور 12ویں نمبر پر پہنچے۔

پاکستان کے محمد رضوان 4 درجے نیچے گر کر 27ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، جب کہ فخر زمان 5 درجے تنزلی کے ساتھ 31ویں نمبر پر ہیں۔ سلمان علی آغا نے 14 درجے کی بہتری کے بعد 16ویں پوزیشن حاصل کی، اور صائم ایوب 18 درجے بہتری کے بعد 36ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

باؤلرز کی رینکنگ میں افغان بولر راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر اور سری لنکا کے وانندو ہسارانگا نے ایک ایک درجہ بہتری کے بعد بالترتیب 2nd اور 9th پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ نیچے گر کر 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں، اور ابرار احمد نے 18 درجے کی چھلانگ لگاکر 20ویں پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد نواز نے بالترتیب 2 اور 5 درجے بہتری کے بعد 29ویں اور 65ویں نمبر پر اپنی پوزیشن مستحکم کی۔

Watch Live Public News