27ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکنیکی غلطی نہیں،چنداچھی تجاویز پر مشاورت جاری ہے، اعظم نذیر تارڑ

27ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکنیکی غلطی نہیں،چنداچھی تجاویز پر مشاورت جاری ہے، اعظم نذیر تارڑ
کیپشن: 27ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکنیکی غلطی نہیں،چنداچھی تجاویز پر مشاورت جاری ہے، اعظم نذیر تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکنیکی غلطی موجود نہیں، قومی اسمبلی میں چند اچھی تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں آج 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ متوقع ہے۔ اگر ایوان میں کوئی نئی ترمیم منظور ہوئی تو اس کی منظوری سینیٹ سے بھی لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ترمیمی عمل کے دوران ہر پہلو کو باریک بینی سے دیکھا جاتا ہے، بعض اوقات چند نکات میں وضاحت کے لیے مزید ترامیم شامل کی جاتی ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت ترمیم کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے، آئینی عدالت کو آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔

Watch Live Public News