آئینی عدالت یا سپریم کورٹ کا سینئیر ترین جج چیف جسٹس آف پاکستان ہوگا،آئینی ترمیم منظور

آئینی عدالت یا سپریم کورٹ کا سینئیر ترین جج چیف جسٹس آف پاکستان ہوگا،آئینی ترمیم منظور

(ویب ڈیسک )   آئینی ترمیمی بل کی شق 23 میں وفاقی حکومت نے ترمیم متعارف کرا دی جسے دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔

نئی ترمیم کے مطابق   سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ہی چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس کے پاس چیف جسٹس آف پاکستان کا ٹائٹل ان کی مدت کے اختتام تک رہے گا۔موجودہ چیف جسٹس کے ریٹائر ہونے کے بعد آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان میں سے سینئیر جج چیف جسٹس آف پاکستان ہو گا۔ 

وفاقی حکومت کی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی ہے۔

Watch Live Public News