پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،12 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،12 اکتوبر 2021
وزیراعلیٰ بلوچستان کی کرسی خطرے میں پڑ گئی،ناراض اراکین نے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی،تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط، ظہوربلیدی، سردارعبدالرحمان کھیتران، نصیب اللہ مری اور دیگرشامل،گورنربلوچستان اسلام آباد پہنچ گئے،ظہورآغاکی وزیراعظم سےملاقات کاامکان وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ داعش سے چھٹکارا پانے کے لئےطالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں،افغانستان کو تنہا کرنے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے، افراتفری اور انسانی بحران جنم لے گا،کہابھارت کی نسل پرست حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنےکی کوشش کررہی ہے،پوری دنیا میں ایٹمی فلیش پوائنٹ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہی ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گوجرہ روڈ پر بس کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر،4 طالب علم اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ،6 زخمی ہو گئے، وزیر اعلی پنجاب کا اظہار افسوس، زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کی نماز جنازہ لاہور میں اداکردی گئی،شہبازشریف،احسن اقبال سمیت دیگر لیگی قائدین بھی شریک ہوئے، مرحوم کے بلند درجات کی دعا، پرویز ملک گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 چیلنج کرنے کا اعلان ،کہتے ہیں چئیرمین نیب کی مدت ملازمت ختم ہوئے 4 روز گزر گئے،معاملے پر اپوزیشن سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،لگتا ہے یہ چئیرمین تاحیات رہیں گے
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔