تین ملکی ٹی 20 سیریز ، نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے دی

تین ملکی ٹی 20 سیریز ، نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے دی
سہہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو48رنزسے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور بنگلا دیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا تاہم بنگلا دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ڈیون کانوے نے 64 رنز اور گلین فلپس نے 60 رنز بنائے۔ شکیب الحسن نے 70 رنز بنائے لٹن داس اور سومیاسرکار نے 23 ، 23 رنز بنائے نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ ٹم ساؤتھی اور مائیکل بریسول نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 208 رنز اسکور کیے تھے۔ ڈیون کانوے نے 40 گیندوں پر 64 رنز بنائے جبکہ فن ایلن نے 19 گیندوں پر 32 رنز اسکور کیے اور مارٹن گپٹل نے بھی 34 رنز بنائے۔ گلین فلپس نے بنگلا دیشی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 19 گیندوں پر 5 چھکوں اور 1چوکے کی مدد سے ففٹی اسکور کی، فلپس 20 ویں اوور میں 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے عبادت حسین اور محمد سیف الدین نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شریف الاسلام نے 1 وکٹ حاصل کی۔ خیال رہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے تین میچز ہار چکی ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دو دو میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔