شرقپور:سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح مجھے نااہل کیا جائے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے شرقپور میں پی پی 139 کے انتخابی جلسے سے خطاب کیا ، اس دوران انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ہم پر بڑے بڑے مجرموں کو مسلط کردیا گیا، یہ آتے ہی اپنے کیسز معاف کرارہے ہیں۔ شریف اور زرداری خاندان نے مشرف سے این آراو لیااور پھرملک لوٹا، ان کی کرپشن کے باعث ملک پر قرضہ بڑھا جس کی قسطیں عوام ادا کررہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ پر16ارب روپےمنی لانڈرنگ کا کیس ہے، کیس میں چار گواہ اورتفتیشی افسرہارٹ اٹیک سےمرگئے، کوئی پوچھنے والانہیں کہ یہ سارےکیوں ہارٹ اٹیک سےمرگئے؟انہوں نے کہا کہ ملک سےبھاگنےوالانہیں ہوں میں نواز شریف کی طرح گیڈر نہیں ہوں، یہ لوگ میرا مقابلہ بزدل کیساتھ کررہےہیں، انہیں کہتا ہوں کہ میرامقابلہ کسی لیڈر سےکرو۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ المیہ یہ ہے کہ مریم نوازکے داماد کی سوسائٹی کیلئے گرڈ اسٹیشن قومی خزانےسےلگانےکاحکم دیاجاتاہے، خود شہباز شریف 70 کروڑ کے گرڈ اسٹیشن کو لگانے کا حکم دیتا ہے کہ بھارت سےگرڈ اسٹیشن کیلئےمشینری امپورٹ کرانےکا بندوبست کرو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پانامالیکس میں انکشاف ہوا کہ لندن کی پراپرٹی شریف خاندان کی ہے، حسین نوازنےاعتراف کیا کہ لندن فلیٹس کی مالک مریم نوازہیں۔انہوں نے کہا کہ لندن کے فلیٹس باپ نےچوری کرکےبیٹی کےنام پرخریدے جب مریم نوازپھنس گئی تو باپ کا نام لینےکےبجائےدادا کانام لینےلگی، محترمہ کہتی ہیں کہ حسین نوازکےدادا بڑے امیرشخص تھے،بھئی مریم نوازکےدادا تو شہبازشریف کےوالد ہیں جبکہ شہبازکہتا ہےوہ غریب تھا۔