آئینی مقدمات کیلئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچز بنائے جائیں ، جے یو آئی کی مجوزہ آئینی ترمیم

آئینی مقدمات کیلئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچز بنائے جائیں ، جے یو آئی کی مجوزہ آئینی ترمیم

(ویب ڈیسک )  آئینی ترامیم پر جمیعت علمائے اسلام( ف)  کا ڈرافٹ پبلک نیوز کو موصول ہوگیا ہے۔

جمیعت علمائے اسلام( ف) نے یکم جنوری 2028 سے تمام اقسام کے سود کے خاتمے کی تجویز دی ہے۔ جے یو آئی کی مجوزہ آئینی ترمیم  کے مطابق  چاروں صوبائی اور دونوں ایوانوں میں متعارف ہونے والی کسی بھی قانون سازی کی اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری لازمی ہو گی۔

مجوزہ آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ  آئینی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچز تشکیل دئیے جائیں گے،  آئینی بینچ چیف جسٹس آف پاکستان اور چار سینئر موسٹ ججوں پر مشتمل ہو گا۔

ججوں کی تعیناتی کی حد تک اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ آئینی ترمیم کے مطابق  ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ کا آئینی بینچ اپیل کی سماعت کا مجاز ہو گا،  آئین کی تشریح سے متعلقہ مقدمات کی سماعت محض آیینی بینچ کرے گا۔

Watch Live Public News