(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی منظوری کے خلاف پولیس لائنز میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایکٹ آئی جی پولیس کو اعتماد میں لیے بغیر کابینہ اجلاس میں پیش کیا گیا،آئی جی خیبرپختونخوا نے کابینہ اجلاس میں بھی ایکٹ کی مخالفت کی۔
آئی جی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے محکمہ پولیس کو نقصان ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی منظوری کے خلاف پولیس لائنز میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا،جس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز شریک ہوں گے، اجلاس میں آئندہ کا لاحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس میں تشویش پائی جاتی ہے کہ ترمیمی ایکٹ سے پولیس کا اختیار بیوروکریسی کے پاس چلا جائے گا۔ایکٹ میں ترمیم سے محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی منظوری پر چند پولیس افسران نے طویل چھٹی لینے کی تیاری شروع کرلی ہے،معاملے پر پولیس افسران کا آئی جی،سپیکر اور وزیراعلی کے پی سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پولیس افسران اپنے تحفظات کا اظہار کریں گی،ملاقات میں ایکٹ پر غور کے لیے حکومتی ،اپوزیشن اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز دی جائے گی ۔