مشہور گلوکار ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے

مشہور گلوکار ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: مشہور گلوکار ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے

 ویب ڈیسک: میکسیکو میں نامور لاطینی پاپ گلوکار فیڈی ڈورکاز کو ڈکیتی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار دی مرر کے مطابق ارجنٹائن میں پیدا ہونے والے 29 سالہ گلوکار کو مبینہ طور پر ڈکیتی کے خلاف مزاحمت کرنے پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

میکسیکو سٹی سیکرٹریٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد تھے، جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملوث افراد کی شناخت کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فیڈی ڈورکاز نے اپنے گانوں کارا بونیتا اور موکا سے شہرت حاصل کی تھی۔

Watch Live Public News