کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے تعلقات؟ حقیقت سامنے آگئی

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے تعلقات؟ حقیقت سامنے آگئی
کیپشن: کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے تعلقات کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک:  عالمی سطح پر مشہور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان مبینہ طور پر رومانوی تعلقات کی خبریں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔

برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق، دونوں شخصیات کو حال ہی میں کیلی فورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب ایک یاٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 40 سالہ گلوکارہ کیٹی پیری اپنے 24 میٹر لمبے یاٹ "کاراول" (Caravelle) پر کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ موجود تھیں، جہاں دونوں کو ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ لمحات ایک وہیل واچنگ کشتی پر سوار سیاحوں نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیے، جو بعد میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے۔

اب یہ خبریں عالمی سطح پر موضوعِ بحث بن چکی ہیں، تاہم دونوں شخصیات کی جانب سے اس مبینہ تعلق پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی افواہیں اُس وقت سے گردش کر رہی تھیں جب دونوں کو مونٹریال کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں مل کر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس وقت کیٹی پیری اپنی "Lifetimes" ورلڈ ٹور کے دوران کینیڈا میں موجود تھیں۔

Watch Live Public News