(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر محکمہ داخلہ سندھ نے سیکشن 144 نافذ کر دیا۔ صوبہ سندھ میں 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق آج سے ایک ماہ کے لیے ہوگا۔
جای نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک سیفٹی اور لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے اقدام اٹھایا گیا ہے۔
پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر سیکشن 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔