(ویب ڈیسک ) رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
تفصیلات کے مطابق عالم اسلام کی ہردلعزیز شخصیت، رابطہ عالم اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل اور شوریٰ کونسل کے سابق نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف آج طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
حکام کا کہناہے کہ ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف کی نماز جنازہ آج بروز اتوار الجفالی مسجد جدہ میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین اسد قبرستان میں ہوگی۔
وفاة الدكتور عبدالله بن عمر نصيف نائب رئيس مجلس الشورى الأسبق - https://t.co/mP3NLDJOwt #مكة#صحيفة_مكة pic.twitter.com/6IBmONfBXG
— صحيفة مكة (@makkahnews1) October 12, 2025
واضح رہے کہ 1962 میں قائم ہونے والی مسلم ورلڈ لیگ کا صدر دفتر سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں ہے۔ اس کے بانیوں میں کئی ممالک کے ممتاز مذہبی اسکالرز اور رہنما شامل تھے۔
مسلم ورلڈ لیگ کے قیام کا مقصد مسلم اقوام اور معاشروں کے درمیان اتحاد اور تعاون کو فروغ دینا، اسلام کے پیغام کو عام کرنا اور گمراہ کن نظریات کا مقابلہ کرنا تھا۔
اس کے علاوہ، مسلم ورلڈ لیگ نے طویل عرصے سے مسلم اور غیر مسلم ممالک کی مدد کے لیے کوششیں کی ہیں، اور اس کا ایک مقصد اسلامی تعلیم، مکالمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔