بابراعظم کا نیا کارنامہ، گزشتہ 27 ٹیسٹ اننگز میں صرف 3 نصف سینچریاں

بابراعظم کا نیا کارنامہ، گزشتہ 27 ٹیسٹ اننگز میں صرف 3 نصف سینچریاں

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر، سابق کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں فارم حاصل کرنے میں مسلسل ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ 27 ٹیسٹ اننگز میں وہ محض 3 نصف سینچریاں بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔

بابر اعظم نے آخری ٹیسٹ سینچری دسمبر 2022 میں بنائی تھی، جس کے بعد طویل عرصے تک وہ تین ہندسوں کا ہدف عبور نہ کر سکے۔

مسلسل 19 اننگز کی ناکامی کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران 3 نصف سینچریز کے ذریعے عارضی طور پر فارم میں واپسی کی جھلک دکھائی تھی۔

تاہم جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں ان کا بلا ایک بار پھر خاموش رہا، جہاں 2 میچوں میں مجموعی طور پر صرف 45 رنز بنا سکے۔

لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ میں بھی بابر اعظم کا سفر مختصر رہا، وہ صرف 23 رنز بنا کر سائمن ہارمر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان رہے، پھر صرف ون ڈے تک محدود کیا گیا، لیکن اب وہ ان کے پاس کسی بھی ٹیم کی قیادت نہیں۔

Watch Live Public News