ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ، ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اور سکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کو وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔