راشد محمود سومرو نے بلاول بھٹو کو چیلنج کر دیا

راشد محمود سومرو نے بلاول بھٹو کو چیلنج کر دیا
لاہور ( پبلک نیوز) جمیعت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے بلاول زرداری کو 11 سوالوں کے جوابات دینے کا چیلنج کردیا۔ راشد سومرو نے کہا ہے کہ جناب بلاول میں اگر اخلاقی جرات ہے تو ان سوالات کا جواب دینے کے لئے کسی بھی پلیٹ فارم پر آجائیں۔ جناب بلاول بتائیں سینیٹ الیکشن مین پوری اپوزیشن کے کہنے کے باوجود میاں رضا ربانی صاحب جو بلا مقابلہ چیئرمین بن رھے تھے انکو کو کس کے کہنے پر چیئرمین سینیٹ نہیں بنایا اور صادق سنجرانی کو کس کے کہنے پر چیئرمین بنایا ؟ جناب بلاول بتائیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک انہون نے کس کے کہنے پر ناکام کروائ؟ جناب بلاول بتائیں کہ 2018 کے انتخابات مین انہون نے وزیراعظم کے الیکشن مین میاں شھباز شریف کو کس کے کہنے پر ووٹ نہیں دیا ؟ جناب بلاول صاحب بتائیں صدارتی الیکشن میں انہون نے مولانا کے مقابل اپنا امیدوار اعتزاز احسن کس کے کہنے پر کھڑا کیا؟ جناب بلاول بتائیں کہ صدارتی الیکشن کی رات انکے والد نے مولانا فضل الرحمن کو کونسی مجبوریاں بتا کر معذرت کی تھی؟ جناب بلاول بتائیں پی ڈی ایم کی تحریک کو استعفوں اور لانگ مارچ سے تحریک عدم اعتماد کی طرف کس کی خواہش پر موڑا گیا؟ سی ای سی کی میٹنگ کس کی خواھش پہ باربار ملتوی کی گئی اور پھرآخری PDM میٹنگ سے دو راتیں قبل کس سے ملاقات کر کےاستعفوں کا باقاعدہ انکار کرکے پی ڈی ایم کی تحریک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا؟ جناب بلاول بتائین قومی اسمبلی سے یوسف رضا گیلانی اکثریت نہ ہونے کے باوجود کس کی مدد سے سینیٹر منتخب ہوئے اور سینیٹ مین اکثریت ہونے کے باوجود کس کے کہنے پر چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہار گئے؟ جناب بلاول بتائیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ووٹ میں انکی جماعت نے پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا حیدری کو کس کے کہنے پر ووٹ نہیں دئیے؟ جناب بلاول بتائیں انہوں نے سندھ کے وسائل ملٹی نیشنل کمپنیوں کو کس کے کہنے پر اور کتنے میں بیچے؟ بلاول بتائیں کہ انہوں نے الیکشن کے نتائج کی رات اپنی آبائی لاڑکانہ کی سیٹ پر عبرتناک شکست سے بچنے اور جمعیت علماءاسلام کی جیتی ھوئ سیٹ چھیننے کے لیے کتنی پیمنٹ کس کو اور کہاں پر اور کس کے ہاتھ دی؟

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔