عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک ہیں، کسی ادارے، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں، عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ اِن کو ندامت ہے نہ شرمندگی. بزدل ، اناپرست، خودپسند ی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے . ایک اور ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وہ ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہیں ، جو کھل کر جھوٹ بولتا ہے ، سیلاب پر بھی سیاست کرتا ہے قوم اور میڈیا سے اپیل ہے کہ خودپسنداناپرست کے بجائے سیلاب متاثرین کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھیں. مریم اورنگزیب نے کہا متاثرین اس وقت سیلاب کی تکلیف میں ہیں، اِن اہل وطن کی مدد پر ہی قوم اور میڈیا توجہ مرکوز رکھے ، یہ بیمار ذہنیت سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے، عمران خان سیلاب متاثرین کے جذبات سے کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانا چاہتا ہے ، یہ ہے بیمار ذہنیت کہ میں وزیراعظم نہیں ، اس لئے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو، کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی رکواتا ہے ، کبھی سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے، یہ وہی ذہنی بیمار ہے جو اپنی سیاست کے لئے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔