(ویب ڈیسک ) مارگلہ ٹریلز پر ہائیکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تمام ہائیکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا۔شہری ہائیکنگ کے لیے مارگلہ سمیت تمام ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ہائیکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا،فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارشوں کا امکان نہیں،شہری آج سے مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کے لیے جا سکیں گے۔