(ویب ڈیسک ) روس اور بیلا روس کی فوجی مشقوں نے نیٹو کے مشرقی حصے میں ہنگامی صورتحال پیدا کردی.
ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔ روس بات چیت کیلئے تیار ہے، یورپی ممالک رکاوٹ ہیں ۔
دوسری جانب روس اور بیلا روس کی فوجی مشقوں نے نیٹو کے مشرقی حصے میں ہنگامی صورتحال پیدا کردی ۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد کمانڈرز کی مہارت اور فوجی تعاقون بڑھانا ہے۔پولینڈ کی سرحد کے قریب مشقیں کسی ملک کے خلاف نہیں ہیں ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ نے بیلا روس کے ساتھ سرحدی راستے بند کردیے ہیں ۔
یوکرینی صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن اب بھی پورے یوکرین پر قبضہ چاہتے ہیں ۔
یوکرینی صدرزیلنسکی نے کیف کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن کی جنگ جاری اور پوری طرح متحرک ہے۔ پیوٹن کو ذاتی اہداف بدلنے پر مجبور نہ کیا گیا تو جنگ جاری رہے گی۔