اسرائیلی صدر اپنا تعارف سن کر بوکھلا گئے،ویڈیو  کلپ وائرل

اسرائیلی صدر اپنا تعارف سن کر بوکھلا گئے،ویڈیو  کلپ وائرل

(ویب ڈیسک ) رائل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز (چیتھم ہاؤس) میں ایک تقریب کے دوران اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوگ کو اس وقت غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ادارے کی سی ای او  نے ان کا تعارف کرواتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی مظالم کا ذکر چھیڑ دیا۔

چیف ایگزیکٹو(سی ای او ) نے اسرائیلی صدر کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اب تک 60 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔اس موقع پر اسحٰق ہرزوگ واضح طور پر پریشانی اور بے چینی کا شکار دکھائی دیے اور مسلسل پہلو بدلتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے صرف ایک سال میں قطر سمیت 7 مختلف ممالک پر حملے کیے"، اور عالمی سطح پر ان اقدامات کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا کہ " برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت کئی ممالک جلد فلسطین کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News