مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

پشاور(پبلک نیوز) ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔ 

زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز اور اسلام آباد میں ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں عید گاہ چارسدہ روڈ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں منعقد ہو گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج ماہ رمضان کا چاند دیکھنے سمیت شرعی شہادتوں کا جائزہ لے کر اعلان کرے گی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔