پاکستان نے 1 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کر دی

پاکستان نے 1 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کر دی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیکس: پاکستان نے1  ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی یورو بانڈ ہولڈرز کو ادائیگی 12 اپریل کو ایجنٹ بینک کے ذریعے کی گئی، ادا کی گئی رقم میں قرض کا اصل اور سود شامل ہیں۔

 پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق ادائیگی کےبعدپاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یوروبانڈزکا قرض7 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔