ایران میں 8 پاکستانیوں کاقتل،دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

ایران میں 8 پاکستانیوں کاقتل،دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
کیپشن: ایران میں 8 پاکستانیوں کاقتل،دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

ویب ڈیسک: ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 8 پاکستانی شہریوں کے بے دردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ہےکہ حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ہم اس افسوسناک واقعے سے آگاہ ہیں اور ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جب مکمل حقائق سامنے آئیں گے اور تصدیق شدہ معلومات دستیاب ہوں گی، تو ہم اس پر باقاعدہ تبصرہ کریں گے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  

دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نےایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے. خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد  قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائیں.

وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ  کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں   پاکستانی سفارتخانے کو  انکی میتوں  کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News