اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے

اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے
کیپشن: اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پاکستانی اسٹیج، فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو 63 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے علیل اور جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔

ان کی صحت کے مسائل کئی برسوں پر محیط رہے۔ 2016 میں انہیں دماغ کی شریان میں خرابی کے باعث گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جبکہ بعد ازاں ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ان کا کولہے کی ہڈی کا آپریشن بھی کیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا تھے۔

 مرحوم نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ اُن کی نمازِ جنازہ آج مغلپورہ، لاہور میں ادا کی جائے گی۔

  جاوید کوڈو نے 1980 کی دہائی میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنے مخصوص انداز، چھوٹے قد، اور برجستہ مکالموں کے باعث بہت جلد عوام میں مقبول ہو گئے۔ اُنہوں نے 150 سے زائد فلموں اور سینکڑوں سٹیج و ٹی وی ڈراموں میں اپنی فنی مہارت کا لوہا منوایا۔

جاوید کوڈو کے انتقال پر فلم، ٹی وی اور اسٹیج سے وابستہ فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاوید کوڈو کی وفات سے میڈیا انڈسٹری میں ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو شاید کبھی پُر نہ ہو۔شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام ہمدردیاں مرحوم جاوید کوڈو کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی جاوید کوڈو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کی ہے۔

Watch Live Public News