سعودی حکومت کی عمرہ مسافروں کیلئے نئی ہدایات

سعودی حکومت کی عمرہ مسافروں کیلئے نئی ہدایات

(ویب ڈیسک )   سعودی حکومت نے   عمرہ مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے تمام ایرلائنز کو نئی ہدایت جاری کردیں۔   ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق  شوال کی 15 تاریخ کے بعد ایسے مسافروں کو ایئر لائنز بورڈنگ کارڈ جاری نہ کریں۔خلاف ورزی پر مسافروں اور ایئر لائنز کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔ 

Watch Live Public News