خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق   لکی مروت میں سی ٹی ڈی  نے  آپریشن کرتے ہوئے   3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ 

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا میں مقامی افراد سے جھڑپ  میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں  نے حملہ  کرکے دو اہلکار اغوا  اور ایک  کو زخمی کیا تھا۔

آئی جی خیبرپخونخوا  نے لکی مروت میں کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیم کی تعریف کی۔آئی جی پولیس نے کہا کہ کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔ 

Watch Live Public News