(ویب ڈیسک ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا قیام، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاراور افسران وردی پہننے کے پابند نہیں ہونگے، سی سی ڈی کےاہلکاردوران ٹریننگ اور سربراہ کی ہدایت پر وردی پہنیں گے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو سپروائز کرکے انکی ورکنگ اور پرفارمنس کے جوابدہ ہونگے۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کسی بھی افسر یا اہلکار کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات یا تبدیل کرسکیں گے، سی سی ڈی میں تعینات افسران کا کنٹریکٹ بڑھانے کا اختیار بھی ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کو دے دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب پولیس کے سربراہ کے ماتحت ہوگا، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سات مختلف ونگز ہونگے ۔ سی سی ڈی میں آپریشنز ونگ،انویسٹی گیشن ونگ،لیگل ونگ،انٹیلی جنس ونگ،ٹیکنیکل ونگ ہوگا، مانیٹرنگ ونگ،ٹریننگ ونگ، سی سی ڈی کے تھانے ہونگے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی ڈی کا آپریشنز ونگ9 ،انویسٹی گیشن ونگ38 ٹاسک کا جوابدہ ہوگا۔ لیگل ونگ 8 جبکہ انٹیلی جنس ونگ 3 ٹاسک کا جوابدہ ہوگا۔ سی سی ڈی کے ٹیکنیکل ونگ کو 10 ،ٹریننگ ونگ کو 7 ٹاسک سوپنے جائیں گے۔ سی سی ڈی کے تھانوں میں تعینات اہلکاروں کو 5 ٹاسک سونپے جائیں گے۔