ویب ڈیسک:مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیرخورشید احمد انتقال کر گئے .
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بزرگ سیاستدان سابق سینیٹر ر پروفیسر 93سال کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کی گئی، مرکزی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے بزرگ اعلیٰ اوصاف کے حامل سیاسی رہنما عالمی معاشی دانشور اور کئی کتابوں کے مصنف تھے ، مرحوم کئی عالمی ادا روں کے سربراہ رہے تھے ۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا پروفیسر خورشید احمد کی ملی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
پروفیسر خورشید احمد کو اقتصادیات اسلام میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر اسلامی بینک نے 1990 میں اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا تھا۔ جبکہ بین الاقوامی اسلامی خدمات انجام دینے پر سعودی حکومت نے 1990 میں انہیں شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا۔
امریکن فنانس ہاؤس نے 1998 میں اسلامک فنانس اعزاز عطا کیا۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2010 میں اعلیٰ سول ایوارڈ نشان امتیاز سے عطا کیا تھا۔
