فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، جماعت اسلامی کا  22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان 

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، جماعت اسلامی کا  22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے   امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان  کردیا۔

کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں کی جانب سے شرکت کی گئی۔

غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ  اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹرکی دھجیاں اڑائی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  حکمراں اسرائیلی مظالم کے خلاف آوازبلندکریں، غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، امریکا میں بھی 50 فیصدلوگ فلسطین کے حامی ہیں، دنیا کا بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہار یکجتی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان کو اسرائیل تسلیم کرنے کا کہا گیا لیکن انہوں نے کہا کہ  ہماری بنیاد برائے فروخت نہیں۔

امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم نے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ فسلطینیوں سے اظہاریکجہتی کریں گے، فلسطینی قیادت سے اس کی توثیق حاصل کرلی ہے،  دوسرےممالک کی تحریکوں سے بھی بات کریں گے اور اس ہڑتال کو گلوبل اسٹرائیک بنا دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کسی پارٹی کی ہڑتال نہیں ہے، یہ فلسطینیوں کیلئے آواز ہوگی ہم ایک دن اپنا کاروبار بند کریں گے، پورا ملک ہڑتال کرکے بتائے گا یکجہتی کس کو کہتے ہیں۔

Watch Live Public News