ویب ڈیسک: انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں روہت شرما امپائر کے رویے پر برہم دکھائی دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یہ واقعہ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب ممبئی کی ٹیم ہدف کے تعاقب کے لیے میدان میں اتر رہی تھی۔
WHY WAS ROHIT SHARMA ALLOWED TO TAKE HIS BAT WHEN IT GOT STUCK IN THE MEASURING GAUGE SO MANY TIMES?
— Brutal Truth (@sarkarstix) April 12, 2026
Are there different rules for different players?
Do you think it was fair to allow Rohit Sharma to take the field with this bat? pic.twitter.com/iwWNrpRx5N
اننگز کے آغاز سے قبل روہت شرما کے بیٹ کی جانچ کے دوران غیر معمولی تاخیر ہوئی، جس پر وہ واضح طور پر بے چینی اور جھنجھلاہٹ کا شکار نظر آئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیکنگ گیج بار بار بیٹ میں اٹک رہا تھا، جبکہ دوسرے اوپنر کے بیٹ میں وہ باآسانی گزر گیا۔
اسی دوران ساتھی کھلاڑی Tilak Varma نے گیج کو زور لگا کر گزارنے کی کوشش کی، جس کے بعد روہت نے امپائر سے ناراضی کا اظہار کیا۔
واقعے کے بعد شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور امپائرنگ کے معیار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔