ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے اپنی 125 سالہ فوجی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو آرمی چیف مقرر کر دیا۔
حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کو نیا آرمی چیف نامزد کیا ہے، جو جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ عہدہ سنبھالیں گی۔ سوزان کوئیل کا فوجی کیریئر تقریباً 40 سال پر مشتمل ہے اور وہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ سمیت اہم تعیناتیوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس تقرری کو تاریخی قرار دیا، جبکہ وزیر دفاع رچرڈ مارلس کے مطابق یہ فیصلہ فوجی قیادت میں مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تقرری آسٹریلوی فوج میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی کوشش کا حصہ ہے، جہاں اس وقت خواتین کی مجموعی شرح 21 فیصد اور اعلیٰ عہدوں پر 18.5 فیصد ہے۔ حکومت نے 2030 تک اس شرح کو 25 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔