فیلڈ مارشل کی پاکستان کی مسلح افواج کے نشان والی ٹائی توجہ کا مرکز بن گئی

فیلڈ مارشل کی پاکستان کی مسلح افواج کے نشان والی ٹائی توجہ کا مرکز بن گئی
کیپشن: فیلڈ مارشل کی پاکستان کی مسلح افواج کے نشان والی ٹائی توجہ کا مرکز بن گئی

 ویب ڈیسک: امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستان کی مسلح افواج کے نشان والی ٹائی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے جنگ بندی مذاکرات نے عالمی رہنماؤں اور میڈیا کی خوب توجہ حاصل کی۔ عالمی میڈیا نے اس موقع پر نہ صرف فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیت کو سراہا بلکہ اُن کے لباس خاص طور پر مسلح افواج کے نشان والی ٹائی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

واضح رہے کہ انڈپینڈنٹ اردو نے مذاکرات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ٹائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی گرین ٹائی اعتماد ، تسلی اور سکون کو ظاہر کرتی ہے۔

Watch Live Public News