(ویب ڈیسک ) بنگلادیش کی عبوری حکومت کی جانب سے ملک میں 15 اگست کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ 15 اگست 1975 کو ہونے والے شیخ مجیب الرحمان کے قتل پر ہر سال 15 اگست کو ملک میں یومِ سوگ منایا جاتا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ منسٹری آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ 15 اگست کی چھٹی منسوخ کیے جانے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا ہے۔
قبل ازیں بنگلادیش کی عبوری حکومت میں داخلہ امور کے وزیر بریگیڈئیر (ر) سخاوت حسین نے کہا تھا کہ 15 اگست کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس تعینات کی جائے گی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی امن و امان میں خلل نہ ڈالے۔