”اپنا گھر،اپنی چھت“کے ماڈل گھر کی منظوری ، گھربنانے کیلئے کتنی رقم ملے گی ؟

”اپنا گھر،اپنی چھت“کے ماڈل گھر کی منظوری ، گھربنانے کیلئے کتنی رقم ملے گی ؟

(ویب ڈیسک )  پنجاب کابینہ نے ”اپنا گھر،اپنی چھت“کے ماڈل گھر کی منظوری دیدی۔ شہر میں 5مرلے اوردیہات میں 10مرلے تک پلاٹ پرگھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا13 اجلاس ہوا،  بجلی کے بلوں سے ریلیف کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے  اہم فیصلے کیے۔

اجلاس میں   چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام ، ”اپنا گھر ……اپنی چھت“ کے ماڈل گھر کی منظوری دیدی گئی۔ شہر میں 5مرلے اوردیہات میں 10مرلے تک پلاٹ پرگھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے ملیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کم از کم پہلے تین ماہ ماہانہ قسط نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دسمبر تک پنجاب میں سپیڈو کے بعد الیکٹرو بس چلیں گی، کابینہ کو ماڈل پیش کر دیا گیا،اجلاس میں  بھکی،بلوکی اورقائداعظم سولر پارک سے ڈائریکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے انڈسٹریل پارک کوسستی بجلی فراہم کرنے پر غور کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں  8ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کیلئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کی منظوری بھی دی  گئی۔ راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی اسٹڈی، انڈسٹریز کو براہ راست بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام   کی بھی منظوری ۔

اس کے علاوہ لاہور میں الیکٹروبسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری،27بسیں دسمبر تک آجائیں گی جبکہ  پنجاب بھر میں 100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر ہوم سیلوشن فراہم کیا جائے گا ۔

مریم نواز نے کہا کہ  آئندہ دو ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور بہت بڑا پراجیکٹ لارہے ہیں ،مری گلاس ٹورسٹ ٹرین سیاحت کی ترقی کے لئے محمد نواز شریف کا بہت بڑا ویژن ہے، مری کی سیاحتی ترقی کے لئے گلاس ٹرین میرا خواب ہے، مری گلاس ٹرین صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پاکستان کا اپنی طرز کا پہلا منفرد پراجیکٹ ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ  8 ممالک میں اورسیز پاکستانیوں کو لینڈ رجسٹریشن اور اہم دستاویزات کی سروس فراہم کی جائے گی۔ چین،سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، یوکے، یو ایس اے، اٹلی، قطر، بحرین اور سپین کے رہائشی ریونیو سروسز فراہم کی جائیں گی۔

Watch Live Public News