مقامات مقدسہ کی بےحرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی، سعودی وزارت خارجہ

مقامات مقدسہ کی بےحرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی، سعودی وزارت خارجہ

(ویب ڈیسک ) سعودی وزارت خارجہ  کا کہنا ہے کہ   مقامات مقدسہ کی بےحرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر کی مسجد اقصٰی پر دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق  اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصٰی پر دھاوا بول کر مقدس مقامات کی بےحرمتی کی کوشش کی۔ 

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ   مقامات مقدسہ کے تقدس کا احترام اور تحفظ سعودی عرب سمیت کروڑوں مسلمانوں کی اولین ترجیح ہے۔ 

وزارت خارجہ کے مطابق مقامات مقدسہ کی بےحرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔

Watch Live Public News