امریکہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کر دی

امریکہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کر دی
کیپشن: امریکہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کر دی

ویب ڈیسک: امریکہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کر دی۔ بھارت میں ماورائے عدالت قتل ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں کو ہراساں کیا گیا، بھارتی حکومت پر تنقید کرنے پر صحافیوں کو گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکومت نے سول سوسائٹی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے۔ مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے اور پرامن اجتماع سمیت دیگر حقوق پر پابندیاں ہیں۔ اظہار رائے کو دبانے کیلئے بغاوت کے قوانین کا استعمال کیا گیا۔ سول سوسائٹی نے مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت نے بیرون ملک مقیم مخالفین کو بھی ہراساں کیا۔ رپورٹ میں بھارتی حکومت کے کینیڈا اور امریکہ میں شہریوں کے قتل کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کے الزام میں امریکہ میں گرفتاریاں ہوئیں۔

Watch Live Public News