سابق خاتون اول کم کیون ہی کو گرفتار کر لیا گیا

سابق خاتون اول کم کیون ہی کو گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: سابق خاتون اول کم کیون ہی کو گرفتار کر لیا گیا

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کی عدالت کی منظوری کے بعد سابق خاتون اول کم کیون ہی کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہ سابق صدر یون سک یول کی اہلیہ ہیں جو اس وقت جیل میں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم کیون ہی پر اسٹاک فراڈ، رشوت اور غیر قانونی اثر و رسوخ کے الزامات ہیں۔ ان پر 43 ہزار ڈالر مالیت کا لگژری پینڈنٹ اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کا بھی الزام ہے۔

کم کا کہنا ہے کہ پینڈنٹ جعلی ہے اور 20 سال پہلے ہانگ کانگ سے خریدا گیا تھا، مگر استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ یہ اصلی ہے اور ایک تعمیراتی کمپنی نے دیا۔

ان پر دو چینل بیگز اور ہیرے کا ہار رشوت میں لینے کا بھی الزام ہے۔ سابق صدر یون پر بغاوت اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔

یون الزامات مسترد کر چکے ہیں اور ٹرائل میں بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔ مقدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News