ویب ڈیسک: معرکہ حق یومِ آزادی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ " پاکستان ہمیشہ زندہ باد " ریلیزکردیا گیا۔" پاکستان ہمیشہ زندہ باد " کے عنوان سے وطن کے جذبے، قربانیوں اور حب الوطنی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
نغمے میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے کا عزم دہرایاگیا۔معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی۔نغمے میں پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی واضح جھلک کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔
نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا جاری کردہ ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔