ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع و چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فیلڈ مارشل نے آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ عاصم منیر نے آذربائیجان و آرمینیا امن معاہدے پر مہمان کو مبارکباد بھی پیش کی۔
آذربائیجان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور معرکۂ حق میں کامیابیوں کو خراج تحسین کیا۔ آزری وفد نے یومِ آزادی اور وکٹری ڈے پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ آرمی چیف کا معرکۂ حق میں ساتھ دینے اور یومِ آزادی تقریب میں آزری دستے کی شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔
کرنل جنرل کریم ولییف کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کا "پیٹریاٹک وار میڈل" عطا کیا گیا۔ میڈل آذربائیجان کے صدر کی جانب سے عسکری تعاون میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ مہمان جنرل نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا اور تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو آمد پر مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔