(ویب ڈیسک ) گوگل کی جانب سے پریفرڈ سورسز نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
گوگل سرچ میں ایک بہترین فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کیلئے اس کا استعمال اور زیادہ کارآمد ہوجائے گا۔
گزشتہ چند برسوں کے دوران گوگل صارفین کی جانب سے سرچ رزلٹس کے معیار سے متعلق مسلسل شکایت کی جا رہی تھی کہ وہ تنزلی کا شکار ہو چکا ہے۔
اس کی دھیان میں رکھتے ہوئے گوگل کی جانب سے پریفرڈ سورسز نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اس نئے فیچر سے صارفین کو اپنی پسندیدہ ویب سائٹس کو ایڈ کرنے کا موقع ملے گا جو سرچ ٹاپ اسٹوریز سیکشن میں نظر آئیں گی۔اس سیکشن میں صارفین کی پسندیدہ سائٹس اور بلاگز کے تازہ ترین مضامین سرچ رزلٹس پیج میں نظر آئیں گے۔
خیال رہے کہ یہ فیچر جون 2025 سے آزمائش کے بعد اب امریکا اور بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ بتدریج اس فیچر کو دیگر ممالک میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
اس نئے فیچر میں صارفین متعدد ویب سائٹس کو پریفرڈ سورسز کے طور پر منتخب کرسکتے ہیں۔