کراچی: میٹرک سائنس گروپ  کے نتائج کا اعلان، پہلی پوزیشن عینا فاروقی کے نام

کراچی: میٹرک سائنس گروپ  کے نتائج کا اعلان، پہلی پوزیشن عینا فاروقی کے نام

(ویب ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ سال 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے۔ اس سال مجموعی طور پر 1,73,738 طلبہ نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 1,72,391 نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ 1,347 امیدوار غیر حاضر رہے۔  

نتائج کے مطابق 27,244 طلبہ امتحانات میں ناکام ہوئے، اور کامیابی کا مجموعی تناسب 83.93 فیصد رہا۔  

نمایاں پوزیشنز:

- پہلی پوزیشن مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول گلشن اقبال کی عینا فاروقی نے 94.73 فیصد نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔

- دوسری پوزیشن پائنیر گرامر اسکول اورنگی ٹاؤن کی وانیہ نور نے 94.09 فیصد نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔

- تیسری پوزیشن دو طلبہ نے مشترکہ طور پر حاصل کی،ان میں  سید اذکار حسین رضوی (سول ایوی ایشن ماڈل اسکول)   اور عمائمہ ظفر (دی اسمارٹ اسکول، ملیر) شامل ہیں ، دونوں نے 94 فیصد نمبر حاصل کیے۔

امتحانات میں   90,740 لڑکے اور 82,998 لڑکیاں شریک ہوئیں۔ کامیاب امیدواروں میں 30,154 اے ون، 50,346 اے، 39,691 بی، 20,614 سی، 3,841 ڈی، اور 35 ای گریڈ حاصل کیا۔

Watch Live Public News