چین کے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

چین کے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
کیپشن: چین کے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: چین کے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ان کا انتقال علالت کے باعث ہوا۔
ژو رونگ جی چین کے اہم معاشی اصلاحات کے معماروں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے 1990 کی دہائی میں ایسی وسیع اقتصادی اصلاحات متعارف کرائیں جن کا مقصد چینی معیشت کو زیادہ کھلی اور عالمی منڈی سے ہم آہنگ بنانا تھا، جبکہ کمیونسٹ پارٹی کا معاشی کنٹرول بھی برقرار رہا۔

وہ 2003 میں وزارتِ عظمیٰ سے سبکدوش ہونے کے بعد تقریباً منظرِ عام سے دور رہے، تاہم چین کی معاشی ترقی میں ان کے کردار پر آج بھی مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔

ژو رونگ جی نے چین کو عالمی تجارتی نظام میں شامل کرنے کے لیے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) کی رکنیت کے مذاکرات میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ طویل مذاکرات کے بعد چین نے 2001 میں ڈبلیو ٹی او میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد چینی برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ژو رونگ جی 1928 میں چین کے صوبہ ہونان کے شہر چانگشا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بیجنگ کی سنگھوا یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور 1949 میں چینی کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

Watch Live Public News