جاپان کا پاکستان پولیو پروگرام کیلئے4.35 ملین ڈالرامداد کا اعلان

جاپان کا پاکستان پولیو پروگرام کیلئے4.35 ملین ڈالرامداد کا اعلان
اسلام آباد ( پبلک نیوز) جاپان کا پاکستان پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان۔ امداد ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق امداد سے 24 ملین ویکسین کی خریداری ہوگی۔ امداد سے پانچ سال تک کے 21 ملین بچوں کی ویکسینیشن ممکن ہوسکے گی۔ نیشنل ایکشن پلان 2023 2021 کے مطابق پاکستان بھر سے 2023 کے اواخر میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ معاہدے پر جائیکا اور یونیسیف نے دستخط کئے۔ کوارڈینیٹر پولیو پروگرام کے مطابق بچوں کو موذی بیماری سے بچانے پر جاپان کے عوام کے شکر گزار ہیں۔ حکومت پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ سفیر ایچ ای واڈا مٹسو ہیرو کا کہنا تھا کہ جاپان پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں پچھلے کئی عشروں سے تعاون کررہا ہے۔ سربراہ جائیکا شیگکی فروٹا نے کہا کہ پولیو پروگرام اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی خسرہ و روبیلا مہم اور پولیو مہم میں مشترکہ کوششوں پر خوشی ہے۔ کورونا وبا پر قابو پانے میں پولیو پروگرام کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ سربراہ یونیسیف ایڈا گرما کا کہنا تھا کہ حکومت جاپان کا تعاون ہمیں آخری منزل کے قریب لے جائے گا۔ حکومت جاپان سال 1996 ء سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کررہا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔