لاہور: پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے ۔ دوسرے ٹیسٹ سے پہلے نسیم شاہ کو کاندھے میں تکلیف کی شکایت تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے متبادل کااعلان نہیں کیا جائے گا، نسیم شاہ لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق ری ہیب سے پہلے نسیم شاہ کے ٹیسٹ کیئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ راولپنڈی میں دوران فیلڈ کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہو کر ملتان ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے، اب وہ کراچی میں 17 دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔