جان سینا کی ریٹائرمنٹ سے قبل بروک لیسنر اور رومن رینز کا جذباتی خراجِ تحسین

جان سینا کی ریٹائرمنٹ سے قبل بروک لیسنر اور رومن رینز کا جذباتی خراجِ تحسین

ویب ڈیسک:  ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر اور 17 مرتبہ ورلڈ چیمپئن جان سینا کی ریٹائرمنٹ سے قبل ان کے ساتھی ریسلرز بروک لیسنر اور رومن رینز نے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ WWE کی جانب سے گزشتہ روز  12 دسمبر کو ایک خصوصی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں کئی بڑے ریسلرز نے جان سینا کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا۔

جان سینا اپنا آخری میچ 13 دسمبر کو Saturday Night’s Main Event میں لڑیں گے، جہاں ان کا مقابلہ موجودہ اسٹار گنتر (Gunther) سے ہوگا۔ یہ میچ سینا کے شاندار کیریئر کا آخری باب ثابت ہوگا۔

48 سالہ جان سینا نے 2024 میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اسی سال کے اختتام تک ریسلنگ کو الوداع کہہ دیں گے۔ جان سینا کا WWE کیریئر تقریباً 25 سال پر محیط ہے، جس دوران انہوں نے بے شمار ٹائٹلز جیتے اور دنیا بھر میں لاکھوں مداح بنائے۔

جاری کی گئی ویڈیو میں WWE کے کئی معروف سپر اسٹارز نے جان سینا کے مشہور انداز اپناتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ کئی ریسلرز نے ان کا مشہور جملہ “You Can’t See Me” ادا کیا، جبکہ کچھ نے ان کے مشہور کردار Doctor of Thuganomics کو بھی یاد کیا۔

بروک لیسنر اور رومن رینز جیسے بڑے ناموں کی جانب سے یہ خراجِ تحسین اس بات کا ثبوت ہے کہ جان سینا نہ صرف رنگ میں بلکہ ساتھی ریسلرز کے دلوں میں بھی ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News