ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ سندر میں دو سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ، پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ جمیلہ بی بی کی درخواست پر نامزد مقدمہ درج کر لیا ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکیوں میں 24 سالہ ثمرین اور اس کی چھوٹی بہن 18 سالہ صائمہ شامل ہے۔
مقدمے میں طیب بشیر، عمیر جٹ، طیب منشاء، احمد رضا نامزد کیا گیا، قاسم، علی اکبر وٹو اور ضیاء الرحمان بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔
واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا، ملزم طیب بشیر اور طیب منشاء کی لڑکیوں سے دوستی تھی،مذکورہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔