علی امین گنڈا پور کی وزارت اعلی کی نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے

علی امین گنڈا پور کی وزارت اعلی کی نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطا بق علی امین گنڈاپورکی نامزدگی پر سینئر رہنماء اسد قیصر،مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی ناخوش ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ   وزارت اعلی کے معاملہ پر پی ٹی آئی میں 3 گروپ بنے ہیں ، مشتاق غنی، علی امین گنڈاپور اورعاطف خان وزارت اعلی کیلئے گروپ کےساتھی یا خود وزیراعلی بننا چاہتے تھے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق   ٹکٹ کی تقسیم پر بھی عاطف خان نے تحفظات کا اظہار کیا تھا،  پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر عاطف خان کو نظر انداز کیا گیا تھا، عاطف خان نےسوشل میڈیا پربیانات میں علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی نہ بنانےکا اشارہ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   عاطف خان نےبانی پی ٹی آئی سےاچھی شہرت کےحامل شخص کو وزیراعلی بنانےکا مطالبہ کیا تھا،   عاطف خان نے بیانات میں پرویز خٹک اور محمود خان سے اپنی مخالفت کا حوالہ بھی دیا،   عاطف خان نےکہا کہ پرویز خٹک اور محمود خان کی مخالفت پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا،  بانی پی ٹی آئی کو بعد میں اندازہ ہوا کہ پرویزخٹک اور محمودخان کےمعاملہ پر عاطف خان درست تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   عاطف خان صوبائی نشست پر انتخاب نہ لڑنےکےباعث وزیراعلی کی دوڑ سے باہر ہیں ۔

رہنما پی ٹی آئی ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ   وزیراعلی کے نام پر سب متفق ہیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اسپیکر خیبرپختون خوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا وزرات اعلی سے متعلق فیصلہ قبول ہے۔

Watch Live Public News